ویکسینیٹرز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پٹرول کی عدم فراہمی پر احتجاج

ویکسینیٹرز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور  پٹرول کی عدم فراہمی پر احتجاج

چوک سرور شہید(نمائندہ دنیا)چوک سرور شہید، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں تعینات ویکسینیٹرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی، مبینہ کٹوتیوں، کنوینس الاؤنس اور فیلڈ ڈیوٹی کے لیے پٹرول کی عدم فراہمی کا معاملہ سنگین ہوگیا۔

دونوں اضلاع کے ویکسینیٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کے دفتر کے باہر احتجاج ۔ ویکسینیٹرز کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے تنخواہوں، مبینہ کٹوتیوں، پٹرول، کنوینس الاؤنس اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کے مطابق ڈی ایچ او پی ایس کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق سی ای او ہیلتھ کو ہر ماہ تحریری طور پر آگاہ کیا جاتا رہا، تاہم مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے دفتر میں محکمہ صحت حکام اور ویکسینیٹرز کے درمیان مذاکرات ہوئے ، تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...