سکول میں طلباء کیلئے امن و امان آگاہی سیمینار

 سکول میں طلباء کیلئے  امن و امان آگاہی سیمینار

بدھلہ سنت (نامہ نگار) ڈی ایس پی نیو ملتان کی جانب سے بوائز سکول میں ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی، امن و امان اور ذمہ دارانہ شہری کردار کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد طلباء میں ملکی سلامتی، قانون کی پاسداری، ذمہ دارانہ رویوں، امن و بھائی چارے اور مشکوک سرگرمیوں سے محتاط رہنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ پولیس افسر نے طلباء کو سکیورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...