نویں کی طالبہ سے مبینہ زیادتی ملزم کیخلاف مقدمہ درج
جودھ پور،بارہ میل(نمائندہ دنیا)کبیروالا میں 9ویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا کے نائب قاصد عارف عباس پر 9ویں جماعت کی 13 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کی بیٹی اور متاثرہ بچی ایک ہی سکول میں زیرِ تعلیم تھیں اور اکثر اکٹھی سکول آتی جاتی تھیں۔ واقعے کے روز چھٹی کے بعد ملزم موٹر سائیکل پر سکول کے باہر موجود تھا۔ اس نے بچی کو یہ کہہ کر موٹر سائیکل پر بٹھایا کہ اس کے والدین کے گھر چھوڑ دیتا ہوں۔ راستے میں ملزم نے مبینہ طور پر بچی کو اپنے گھر لے جا کر کہا کہ دو منٹ کا کام ہے اور اسلحہ کے زور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچی کے شور پر اہلِ محلہ موقع پر پہنچے تو مبینہ ملزم فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments