اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ، راشی سیکرٹری یونین کونسل گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل وہاڑی جہانگیر کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے سائل محمد اعظم ولد غلام سرور سے عدالتی نکاح کے اندراج کے عوض 20 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments