سی ای او بلدیہ کمیٹی مہر اویس کے تبادلے پر الوداعی تقریب
میلسی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر مہر اویس اقبال کے میونسپل کمیٹی لیہ تبادلے کے موقع پر میونسپل کمیٹی میلسی میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی محمد سعد بن خالد نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی سید شیراز حسین کاظمی نے کہا کہ مہر اویس اقبال ایک قابل، ایماندار اور عوام دوست افسر ہیں۔ انہوں نے مختصر عرصے کے دوران میلسی میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور ہر خاص و عام کے لیے ان کے دفتر کے دروازے کھلے رہے ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد سعد بن خالد نے کہا کہ مہر اویس اقبال نے محنت، لگن اور فرض شناسی سے ذمہ داریاں نبھائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments