مختلف واقعات،ٹریفک حادثہ کرنٹ لگنے سے چار افراد زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک حادثے اور کرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں تین موٹر سائیکل سواروں اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ لنک روڈ پر مڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے ۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد عمران، محمد اعجاز اور محمد اعظم زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمی محمد عمران کو مزید علاج کیلئے آر ایچ سی چوک سرور شہید منتقل کردیا۔دوسرا واقعہ چوک سرور شہید کے علاقے مغل پورہ میں پیش آیا، جہاں 30 سالہ سمیرہ بی بی گھر میں پانی والی موٹر سے پانی بھر رہی تھی کہ موٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اسے کرنٹ لگ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر چوک سرور شہید منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments