عوام احتجاجی سیاست نہیں، مسائل کا حل ،ترقی چاہتے ،لیگی رہنما

عوام احتجاجی سیاست نہیں، مسائل  کا حل ،ترقی چاہتے ،لیگی رہنما

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں فلک شیر بھٹی، چودھری سرفراز جٹ اور چودھری جواد مسعود گھمن نے کہا ہے کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں۔

 اسی لیے انہوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے لاتعلقی اختیار کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں، پاک فوج کی قربانیوں اور شہدا کو نظرانداز کرکے احتجاجی سیاست اور سہیل آفریدی کی بیان بازی کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت اپنی مقبولیت کے زعم میں ملک، جمہوریت اور اداروں سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہی ہے ، جو ان کے بقول وزیراعظم میاں شہباز شریف کی نرمی اور حکومتی اداروں کی مبینہ ڈھیل کا نتیجہ ہے ۔ ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف مصلحت سے بالاتر ہوکر کارروائی کرنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...