اپنا کھیت اپنا روزگار، الاٹیز کو پہلی مالی قسط جلد دینے کا حکم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘ پروگرام کے تحت بے زمین اور کم آمدن افراد کو معاشی خودکفالت کی جانب گامزن کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
الاٹیز کو مالی گرانٹ کی فراہمی اور الاٹ شدہ اراضی پر فصل کاشت کرنے کے حوالے سے ضلعی رابطہ و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں الاٹیز کو مالی امداد کی پہلی قسط جاری کرنے کیلئے جاری اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو پہلی قسط کی بروقت فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت الاٹیز کیلئے گندم کی فصل کاشت کرنا اور الاٹ شدہ اراضی پر پھلدار پودے لگانا لازمی ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments