بوریوالا ، فائرنگ ، بیرون ملک سے آیا نوجوان قتل، اہلکار زخمی

بوریوالا ، فائرنگ ، بیرون ملک سے آیا نوجوان قتل، اہلکار زخمی

مقتول اشفاق بھتیجی کی شادی میں شرکت کیلئے وطن آیا تھا، ملزموں کی تلا ش جاری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر بوریوالا کی حدود میں فائرنگ کے واقعہ میں بیرون ملک سے بھتیجی کی شادی میں شرکت کیلئے وطن واپس آنے والا نوجوان جاں بحق جبکہ حساس ادارے کا اہلکار زخمی ہوگیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر چوکی ڈلن بنگلہ کے نواحی گاؤں 140 ای بی میں دو فریقین کے درمیان 8 مرلہ احاطے کا تنازعہ چند سال سے چلا آرہا تھا۔ گزشتہ روز زاہد گجر اور عابد نامی مسلح افراد نے گھر کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے معاملے پر مخالفین پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چند روز قبل بیرون ملک سے وطن واپس آنے والا اشفاق اور حساس ادارے کا اہلکار زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی کی جان بچ گئی۔ مقتول چھ سالہ بچے کا باپ تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی۔ متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ متعلقہ پولیس مبینہ سیاسی مداخلت کے باعث ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے ۔ اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے انصاف فراہم کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...