بارش سے 130بجلی کے کھمبے گرگئے ،تمام فیڈر بحال

 بارش سے 130بجلی کے کھمبے گرگئے ،تمام فیڈر بحال

14فیڈر بند، 80 فیصد علاقہ متاثر، میپکو عملے نے بجلی بحالی مکمل کردی

شجاع آباد (نامہ نگار)طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث میپکو شجاع آباد اور سکندر آباد سب ڈویژن کے 130 بجلی کے کھمبے گرنے سے 14 فیڈر بند ہوگئے ، جس کے نتیجے میں تحصیل کا 80 فیصد سے زائد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ میپکو افسران اور عملے کی دن رات کی محنت سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ عوامی حلقوں نے بجلی کی جلد بحالی پر میپکو حکام اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او میپکو شجاع آباد سب ڈویژن علی طاہر شیخ اور ایس ڈی او سکندر آباد سب ڈویژن جمشید خورشید بھٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش کے باعث تحصیل شجاع آباد میں بجلی کے 130 کھمبے گرگئے ۔ ان میں 68 ایس ٹی اور 62 ایل ٹی کھمبے شامل تھے ۔ کھمبے گرنے سے شجاع آباد اور سکندر آباد سب ڈویژن کے 14 فیڈر بند ہوگئے اور 80 فیصد سے زائد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سعد نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ایکسین شجاع آباد ڈویژن طارق محمود ڈار کی نگرانی میں دونوں سب ڈویژنوں کے لائن سپرنٹنڈنٹس، لائن مین، اسسٹنٹ لائن مین اور دیگر عملے نے دن رات کام کیا اور نئے کھمبے نصب کرکے بجلی کی فراہمی بحال کردی۔ انجمن تحفظ حقوق شہریان سمیت عوامی حلقوں نے بجلی کی بروقت بحالی پر ایکسین اور ایس ڈی اوز کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...