ہارڈویئر دکان پر لکڑی کی شیٹ گرنے سے لڑکا جاں بحق

ہارڈویئر دکان پر لکڑی کی شیٹ گرنے سے لڑکا جاں بحق

سر پر بھاری شیٹ گرنے سے ریحان علی شدید زخمی ہوا، ہسپتال میں دم توڑگیا

ملتان (کرائم رپورٹر)چوک کمہاراں والا کے قریب ہارڈویئر کی دکان پر کام کرنے والا 17 سالہ لڑکا بھاری لکڑی کی شیٹ سر پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق ریحان علی دکان پر کام کر رہا تھا کہ اچانک بھاری لکڑی کی شیٹ اس کے سر پر آگری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ دکاندار زخمی لڑکے کو رکشے کے ذریعے ریسکیو اسٹیشن چوک کمہاراں والا لے کر پہنچا، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے اسے فوری طور پر ایمبولینس میں منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں ریسکیو اہلکار زخمی ریحان علی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر رہے تھے تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ ریحان علی ولد محمد رؤف احمد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 نے واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول کو دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...