واسا ملتان سی بی اے یونین ریفرنڈم، لیبر علمدار یونین کامیاب

واسا ملتان سی بی اے یونین ریفرنڈم، لیبر علمدار یونین کامیاب

غازی یونین کو 39 ووٹوں سے شکست، عدنان نور راجپوت صدر منتخب ہوگئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)واسا ملتان میں سی بی اے یونین کے تعین کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں لیبر علمدار یونین نے ورکرز ویلفیئر یونین کی حمایت سے کامیابی حاصل کرلی۔ لیبر علمدار یونین نے 567 ووٹ حاصل کئے جبکہ طویل عرصے سے واسا میں برسرِاقتدار غازی یونین 528 ووٹ حاصل کرسکی۔ یوں لیبر علمدار یونین نے 39 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔ عدنان نور راجپوت صدر جبکہ جام مجاہد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق چار رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز کے درمیان پولنگ واسا ہیڈ آفس میں ہوئی، جس کے لئے چار بوتھ قائم کئے گئے تھے ۔ مجموعی طور پر 1130 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ نتائج کے مطابق بوتھ نمبر ایک میں غازی یونین نے 117 اور لیبر علمدار یونین نے 158 ووٹ حاصل کئے۔ بوتھ نمبر دو میں غازی یونین کو 127 جبکہ لیبر علمدار یونین کو 164 ووٹ ملے ۔ بوتھ نمبر تین میں غازی یونین نے 174 اور لیبر علمدار یونین نے 113 ووٹ حاصل کئے ۔ بوتھ نمبر چار میں غازی یونین کو 110 اور لیبر علمدار یونین کو 132 ووٹ ملے ۔مزدور یونین واسا ملتان کو 4 جبکہ ورکرز ویلفیئر یونین کو 3 ووٹ ملے ۔ 23 ووٹ مسترد، 5 مسنگ اور ایک ووٹ اضافی قرار دیا گیا۔نتائج سامنے آنے پر لیبر علمدار یونین کے کیمپ میں جشن منایا گیا۔ چوہدری محمد اشرف، وسیم اقبال نڈلہ، ملک جعفر ہانس اور افضل قریشی سمیت کارکنوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...