کپاس اگاؤ معیشت بچاؤ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

کپاس  اگاؤ معیشت  بچاؤ مہم  شروع  کرنیکا  فیصلہ

پی سی جی اے کی تجاویز قومی پالیسی کا حصہ ، کاٹن زون میں موجود تمام شوگر ملز بند ،کاٹن اور کاٹن بائی پروڈکٹس پر تمام ٹیکس فوری ختم ،کھل بنولہ پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے گابجلی بلوں پر فکسڈ ٹیکس ختم،بجلی ،گیس انڈسٹریل ریٹس پر دینے کیلئے جننگ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے ،کاٹن کنٹرول ایکٹ پرعمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا،جنرل باڈی اجلاس

ملتان(لیڈی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے )نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ‘‘ کپاس اگاؤ، معیشت بچاؤ’’مہم قومی سطح پر شروع کی جائے ۔پی سی جی اے کی تجاویز سفارشات کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا جائے ۔کاٹن اکانومی کو فروغ دیا جائے ۔ کاٹن زون میں موجود تمام شوگر ملز کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔کاٹن اور کاٹن بائی پروڈکٹس پر تمام ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ،کھل اور بنولہ پر سیل ٹیکس کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے ،بجلی بلوں پر فکسڈ ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ،جننگ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے تاکہ جننگ کو بجلی اور گیس انڈسٹریل ریٹس پر مل سکیں ،کاٹن کنٹرول ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

پی سی جی اے کے منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں کپاس کی بقاء اور بحالی کے لئے ایسوسی ایشن کی تجاویز اور سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔جنرل باڈی اجلاس میں سابق سینئر صوبائی وزیر ، ایس ایم تنویر ، عاطف اکرام شیخ ، میاں تنویر احمد شیخ ،زکی اعجاز ، حاجی محمد اکرم ، مسعود اے مجید ،میاں محمود احمد ،چودھری وحید ارشد ،حاجی حفیظ انور ،امان اللہ قریشی ،ڈاکٹر جسومل ، مہیش کمار ،راؤ صدر الدین ،حاجی عبدالستار میمن سمیت نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جنرل باڈی اجلاس میں بلا مقابلہ نو منتخب چیئرمین سہیل محمود ہرل ،سینئر وائس چیئرمین کیول مل ڈیو نانی ،وائس چیئرمین مظہر شعیب خان نتکانی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بلا مقابلہ نو منتخب ممبران سے سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے حلف لیا اور نو منتخب عہدے داروں کے لئے نیک تمناؤں اور کامیابی کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...