وہاڑی کی چار کالونیوں میں سیوریج نظام متاثر، شہری سراپا احتجاج
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)مسلم ٹاؤن، لکی فلور مل کے عقب، نیو شرقی کالونی اور پیپلز کالونی میں سیوریج لائنیں خراب ہونے سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہوگیا۔۔۔
، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاشف، صابر، مختار کاکا، اویس، نثار اور دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے مسائل نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں اور متاثرہ علاقوں سے گزرنا دشوار ہوگیا ہے ۔ شہریوں نے واسا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائنوں کی خرابی دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سیوریج لائنوں کی فوری مرمت کرکے نکاسی آب کا نظام بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments