ڈاکو آڑھت کا صفایا کرگئے

ڈاکو آڑھت کا صفایا کرگئے

خانیوال،چھب کلاں،وجھیانوالا(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)آڑھت میں ڈاکو چوکیدار کو باندھ کر گندم، سرسوں اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار۔ میاں چنوں کے نواحی علاقے اڈا 59 پل پر واقع چودھری اظہر کی آڑھت میںڈاکوئوں نے۔۔

چوکیدار محمد رمضان کو قابو کرکے باندھنے کے بعد وہاں موجود گندم، سرسوں سمیت دیگر اجناس اور قیمتی سامان  لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ واردات کے باعث علاقے کے تاجروں اور کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔صبح کے وقت مقامی افراد آڑھت پر پہنچے تو چوکیدار محمد رمضان کو بندھا ہوا دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ صورت حال سامنے آنے پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے سے متعلق شواہد جمع کرنے اور ملزموں کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔واردات کے بعد علاقہ مکینوں اور کاروباری افراد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے ۔ انہوں نے علاقے میں پولیس گشت مؤثر بنانے اور کاروباری مراکز سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...