زرعی ٹیوب ویلوں پر چوریوں کا سلسلہ جاری، کسان پریشان
جلالپور پیروالا (نمائندہ خصوصی)جلالپور پیروالا کے نواحی علاقے بستی ٹھارووالی، موضع بیٹ کیچ جنوبی میں زرعی ٹیوب ویلوں سے مسلسل چوری کی وارداتوں نے کسانوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔۔۔
نامعلوم ملزمان سولر پینلز، انورٹرز، موٹرز اور دیگر قیمتی زرعی آلات چوری کر رہے ہیں، جبکہ متاثرہ کسان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم ملزمان جام قدیرن کے زرعی ٹیوب ویل سے دو سولر پینلز، دو انورٹرز اور ایک سولر پمپ چوری کرکے لے گئے ۔ اس سے دو روز قبل جام تنویر احمد کے ٹیوب ویل سے مین موٹر اور انورٹر چوری ہوئے تھے۔ ، جبکہ چار روز قبل ملک اسلم کے ٹیوب ویل سے تیسری مرتبہ سولر پمپ چوری کیے جانے کا واقعہ پیش آیا۔اہل علاقہ کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد ٹیوب ویلوں سے موٹرز، انورٹرز اور دیگر قیمتی سامان چوری ہو چکا ہے ، تاہم مسلسل وارداتوں کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، جس سے کسانوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔متاثرہ کسانوں اور شہریوں نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ملتان اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے ، ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے اور دیہی علاقوں میں پولیس گشت بڑھا کر کسانوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments