خانیوال میں پولیس مقابلہ ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی، ساتھی فرار

خانیوال میں پولیس مقابلہ  ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی، ساتھی فرار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) اڈا مہر شاہ کے قریب سی سی ڈی اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 28 مقدمات میں مطلوب ملزم عنصر ولد اسلام شدید زخمی ہوگیا۔۔

، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکاروں نے اڈا مہر شاہ کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم عنصر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم عنصر ولد اسلام ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین جرائم کے 28 مقدمات میں مطلوب تھا۔ تاہم، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...