ہیڈ مست علی سے 37 سالہ شخص کی پرانی لاش برآمد
کوٹ ادو ،چوک سرور شہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ دنیا) رنگپور روڈ پر شبیر آباد کے قریب ہیڈ مست علی سے ایک شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ریسکیو 1122 نے مقامی افراد کی مدد سے لاش پانی سے نکال کر قانونی کارروائی کے بعد پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے ہیڈ مست علی کے کنارے پانی میں لاش تیرتی دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے لاش باہر نکالی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش پرانی تھی، جس کی شناخت لیہ کے رہائشی 37 سالہ دلاور حسین کے نام سے ہوئی۔ بعدازاں لاش کو پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments