ٹیوب ویل کی بیلٹ میں قمیض پھنسنے سے نوجوان زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کھیتوں میں کام کے دوران ٹیوب ویل کے پیٹر کی بیلٹ میں قمیض پھنسنے سے 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق محمود کوٹ اڈا کے قریب ٹوٹل پمپ کے نزدیک محمد ثقلین کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اس کی قمیض ٹیوب ویل کے پیٹر کی چلتی ہوئی بیلٹ میں پھنس گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو گہری چوٹ آئی تھی، جس کے باعث اسے مزید علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر قصبہ گجرات منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments