کسان کی قیمتی سولر موٹر چوری مقدمہ درج کر لیا گیا
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)نامعلوم چوروں نے کسان کی قیمتی سولر موٹر چوری کرلی،مقدمہ درج کر لیا گیا، نواحی موضع بھرتھ میانہ کا رہائشی وسیم اکرم پیشہ کاشتکاری سے وابستہ ہے۔
جس نے اپنے زرعی رقبہ پرکاشت فصلات کو سیراب کرنے کیلئے سولر موٹر لگوا رکھی تھی ۔رات کو نامعلوم چوروں نے اُسکی سولر موٹر مالیتی 1لاکھ30ہزارروپے چوری کرلی ۔وسیم اکر م کی رپورٹ پر تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔