ضلع خوشاب میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھرمار ، ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

ضلع خوشاب میں خونخوار آوارہ کتوں  کی بھرمار ، ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی ، صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

 ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدرات منعقدہ اس اہم اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے آوارہ کتوں کا مسئلہ فوری حل کرنے اور روڈ سیفٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدائت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں