واسا خوشاب باقاعدہ فعال ،یاد داشتوں اور ورکنگ پیپر پر دستخط
معاہدے کے تحت ایم سی سینٹری ورکرز، مشینری واسا کے سپردکر دی گئی
خوشاب(نمائندہ دُنیا )واسا خوشاب کوباقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے چیئرمین واساڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی موجودگی میں ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایم ڈی واسا عمران علی اور سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل کے درمیان یاد داشتوں اور ورکنگ پیپر پر دستخط کردیئے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ، اور واسا کے فنانس آفیسر اعظم سلہری اورواسا خوشاب کے ملازمین اور سینٹری ورکرز کی کثیر تعداد میں موجود تھے اس معاہدے کے تحت ایم سی خوشاب کے سینٹری ورکرز کے علاوہ مکمل مشینری واسا کے سپرد کر دی گئی واسا خوشاب کے قیام کا اقدام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین اقدام ہے جس سے ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں میں واٹر، سیوریج اور انفراسٹرکچر کا ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہو گا واسا کے تحت عملی اقدامات کرکے خوشاب شہر میں پانی ،سیوریج اور انفراسٹرکچر کے نظام میں مزید بہتری لائے جائے گی ایم ڈی واسا خوشاب عمران علی نے کہا ڈپٹی کمشنر خوشاب کی قیادت میں واسا مثالی ادارہ بنایا جائے گا اور عوامی مسائل میرٹ پر حل ہوں گے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور کہا ایم ڈی واسا عمران علی اور سی ای او ایم سی خوشاب اور واسا ملازمین سب ایک ٹیم بن کر پانی ،سیوریج ودیگر سروسز ایمانداری اور دیانتداری سے اپنیفرائض سر انجام دیتے ہوئے واساخوشاب کو کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ عوام کو صاف پانی سیوریج کا بہتر نظام اورصاف صحت بخش ماحول میسر آسکے ۔