ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا اچانک دورہ

 ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا اچانک دورہ

خوشاب (نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، ان ڈور، لیبارٹریز، تھیلیسیمیا سنٹر اور فارمیسی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی سمیت تمام شعبہ جات میں ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد خان نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں