سال کا آغاز شعور،رویے میں تبدیلی سے ہو نا چاہیے ،شہادت اعوان

 سال کا آغاز شعور،رویے میں تبدیلی سے ہو نا چاہیے ،شہادت اعوان

خوشاب (نمائندہ دُنیا ) سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ سال نو کا آغاز محض ایک تاریخ کی تبدیلی نہیں بلکہ ماضی کے دریچوں میں جھانک کر اپنے کردار اور رویوں کا جائزہ لینے اور مستقبل کی راہیں متعین کرنے کا نام ہے ،

اس لیے نئے سال کا آغاز شعور اور رویے میں تبدیلی کے عہد کے ساتھ ہونا چاہیے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ملک کو شدید معاشی بحرانوں سمیت اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا رہا، تاہم حکومت، عسکری قیادت اور پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر ان سازشوں کے سامنے کھڑی رہی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج ازلی دشمن بھارت سمیت کسی بھی جارح قوت کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔ملک شہادت اعوان نے عزم و استقلال کا مظاہرہ کرنے پر عسکری و سیاسی قیادت اور پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اپوزیشن اتحاد بھی اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لا کر ملک و قوم کے وقار کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں