میانوالی :ڈی سی آفس میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

 میانوالی :ڈی سی آفس میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق، ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام ڈی سی آفس میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر اسد عباس نے عوامی شکایات سنی اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔لوگوں نے درستگی ریکارڈ، حد براری، فرد جائیداد و انتقالات کے اجراء اور دیگر ریو نیو معاملات کی درخواستیں پیش کیں۔ کھلی کچہری میں اے سی میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں