مڈھ رانجھا میں بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) مڈھ رانجھا اور گردونواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، تاہم موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ۔
طویل عرصہ سے بارش نہ ہونے کے باعث خشک سردی کے سبب شہریوں میں مختلف موسمی بیماریاں پھیل رہی تھیں جبکہ فصلات بھی منفی اثرات کا شکار تھیں۔بارش کے بعد خشک سردی کے خاتمے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ محکمہ زراعت کے ماہرین کے مطابق یہ بارش فصلات، پھلوں اور سبزیوں کے لیے نہایت سودمند ثابت ہو گی اور زرعی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔