انجمن راجپوتاں سرگودھا کی تنظیم سازی ، فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد جاری
پھلروان (نمائندہ دنیا )راؤ عبدالغفار ایڈووکیٹ چیئرمین انجمن راجپوتاں سرگودھا، راؤ طارق اسلام صدر انجمن راجپوتاں سرگودھا، رانا ارشد جنرل سیکرٹری انجمن راجپوتاں سرگودھا اور راؤ شوکت ندیم رانا انور المعروف کلاشنکوف سابق ڈی ایس پی نے پھلروان کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چودھری ندیم چوہان کی رہائش گاہ پر تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن راجپوتاں سرگودھا راؤ طارق اسلام نے کہا کہ انجمن کی قیادت سنبھالنے کے بعد سرگودھا میں راجپوت طلبہ کے لیے ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ ایک فری ڈسپنسری بھی قائم کی گئی ہے ، جہاں ہر خاص و عام کا مفت علاج کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فری ڈسپنسری میں مرد و خواتین ڈاکٹرز سمیت مکمل طبی عملہ موجود ہے جو عوام کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔اجلاس میں سابق چیئرمین راؤ شاہد عمران، راؤ مطلوب، چوہدری ندیم چوہان، طاہر حسن ماسٹر، رانا ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر واجد علی، راؤ اویس، راؤ عبدالعزیز، رانا نعیم اور دیگر معززین سمیت کثیر تعداد میں راجپوت برادری کے افراد نے شرکت کی۔