بھلوال میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور اقدامات
بھلوال (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو سوار کرنا، نمبر پلیٹس کی عدم موجودگی، اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر نئے اقدامات کیے گئے ۔ بھلوال میں گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حافظ ضیاء الرحمن نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے ٹریفک حادثات میں کمی اور سڑکوں پر روانی میں بہتری آئے گی۔