اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کی کار کردگی سے انتظامی معاملات میں بہتری
بھلوال (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل نے محدود وسائل اور بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے باوجود تحصیل بھلوال میں انتظامی معاملات میں نمایاں بہتری دکھائی۔
انسداد تجاوزات، پرائس کنٹرول اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے لیے انہوں نے فیلڈ وزٹس اور کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا۔ عوام میں ان کے عملی اقدامات کو مثبت انداز میں سراہا گیا۔