ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی، 2ملزم گرفتار، ساؤنڈ سسٹم ضبط

 ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی،  2ملزم گرفتار، ساؤنڈ سسٹم ضبط

شاہ پور (نمائندہ دنیا )تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملز موں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اظہر اقبال سکنہ جھاوریاں کو ٹریکٹر پر غیر قانونی طور پر سپیکر لگا کر گانے بجاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ حامد علی کو کلمہ چوک سے رکشہ پر گانے بجاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم تحویل میں لے لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں