سٹیرنگ فیل ہونے سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق

  سٹیرنگ فیل ہونے سے ٹریکٹر  ٹرالی الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہ نکڈر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ٹریکٹر کا سٹیرنگ فیل ہونے سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔

 ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گیا بعد ازاں متوفی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی شناخت اجمل خان ولد حیدر خان قوم پٹھان کے نام سے ہوئی جو کہ چک نمبر 93 شمالی سرگودھا کا رہائشی بتایا گیا ہے متوفی کے ورثاء نے واقعہ کو اتفاقیہ حادثہ قرار دے دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں