ٹرانسپورٹروں کی مسافروں کا ریکارڈ مرتب کرنے کو یقینی بنانیکی یقین دہانی
کندیاں(نمائندہ دنیا)ایس ایچ او کندیاں ملک خرم شہزاد اعوان سے مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے اڈا منیجرز کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سفری ریکارڈ قومی شناختی کارڈ کے اندراج کے حوالے سے ہدایات جاری۔
اس ملاقات میں ٹرانسپورٹ منیجر ملک اکرام کندی،اعزاز اکبر کندی اور ندیم نیازی شریک ہوئے اس موقع پر مختلف روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے اور قومی شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ ٹرانسپورٹ کمپنی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ اندراج سے نہ صرف سفری نظام بہتر ہوگا بلکہ سیکیورٹی معاملات میں بھی مدد ملے گی ٹرانسپورٹ اور پولیس انتظامیہ نے کندیاں اور چشمہ کالونی کے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے دوران اپنا قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھیں اور اندراج کے عمل میں عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ آپکو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔