ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈسٹرکٹ  ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اورطبی عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں