ٹریفک پولیس کا غیر فعال کردار شاہراہوں پر سفر غیر محفوظ ہو گیا

ٹریفک پولیس کا غیر فعال کردار  شاہراہوں پر سفر غیر محفوظ ہو گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ٹریفک پولیس کے غیر فعال کردار کے سبب سڑکوں اور شاہراہوں پر سفر غیر محفوظ ہو گیا ۔

 آئے روز ہونیوالے ٹریفک کے المناک حادثات سے چوک چوراہے سڑکیں اور شاہراہیں انسانی خون سے رنگین ہو رہی ہیں ، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب خوشاب جوہر آباد روڈ پر کوئی سنگین حادثہ رونما نہ ہو ، ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کیلئے عملی کردار ادا کرنے کی بجائے عوام کو طفل تسلیاں دینے کیلئے آگہی پروگراموں میں الجھی ہوئی ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک کنٹرول سسٹم کی غیر فعالیت ہے ، ضلعی صدر مقام کوہر آباد کے مصروف ترین چوراہوں پر ٹریفک سگنل تو کجا، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی ٹریفک وارڈن تک نظر نہیں آتا، حادثات کے بڑھتی ہوئی شرح کے باعث شہریوں کی جانب ستے ٹریفک کنٹرول سسٹم موثر اور فعال بنانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ، عوامی حلقوں کے مطابق جوہرآباد میں حادثات کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کی خوشاب میانوالی روڈ کے چوکوں ، چوراہوں جہاز چوک اور شوگر ملز ریلوے کراسنگ چوک میں گاڑیوں کے داخلہ و اخراج کیلئے بائی پاس لنک روڈ بنوا کر ان چوراہوں کو سگنل فری قرار دیا جائے ، جبکہ دارالسلام چوک اور کالج چوک جوہر آباد میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب ضروری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں