طوفان اور موسلا دھار بارش متعدد گھروں سے سولر پلیٹیں اڑ گئیں
طوفان اور موسلا دھار بارش متعدد گھروں سے سولر پلیٹیں اڑ گئیں درخت آندھی کے باعث گر نیکی اطلاعات بارش کا سلسلہ گھنٹے سے زائد جاری رہا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) فاروقہ اور گردونواح میں شدید طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش متعدد گھروں سے سولر پلیٹیں اڑ گئیں۔ درجنوں درخت زمین بوس شام 6بجے کے قریب طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں اسکے ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد گھروں کی چھتوں سے سولر پلیٹیں اڑ گئیں درجنوں درخت آندھی کے باعث گر نے کی اطلاعات ہیں بارش کا سلسلہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا طوفانی ہواؤں کے شروع ہوتے ہی برقی رو معطل ہو گئی ہو گئی بجلی کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ کی سروس بھی بند ہو گئی جو کئی منٹ بند رہا واضع رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کے طوفان اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر رکھی تھی۔