واں بھچراں،امیر کائنات قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں
واں بھچراں،امیر کائنات قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں امیر کائنات کا غریب گھرانے سے تعلق،والد ملک غلام رسول ریٹائرڈ سکول ٹیچر
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) واں بھچراں کے علاقہ شادیہ کی رہائشی امیر کائنات کی محنت رنگ لائی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں ۔ ضلع میانوالی کے علاقہ واں بھچراں کے گاوں شادیہ کی قابل رشک بیٹی امبر کائنات کا قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ھو کر زمبابوے وومن کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلنا بہت بڑا اعزاز ۔ امیر کائنات واں بھچراں کے علاقہ شادیہ میں سکول ٹیچر ملک غلام رسول کے گھر پیدا ہوئیں انہوں نے میٹرک اپنے گاوں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے کی بعد ازاں پاک فضائیہ کالج میانوالی میں ایڈمشن لیا اور ایف ایس سی کی ۔
اور بعد ازاں سپورٹس کی بنیاد پر سرگودہا یونیورسٹی میں ایڈمشن لیا اور سرگودہا یونیورسٹی سے بی ایس کیمسٹری کرنے کے ساتھ ساتھ امبر کائنات نے اپنے کھیل پر بھر پور توجہ دی۔ بھرہور محنت کی کہ آج ان کی مسلسل جدو جہد کا نتیجہ ہے کہ آج امیر کائنات قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ میرٹ پر ان کی سیلکشن ہوئی ہے ۔ امیر کائنات علاقہ شادیہ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ان کے والد گرامی ملک غلام رسول ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی پڑھائی توجہ دی اور انہیں آگے بڑھنے پر بھرپور سپورٹ کیا ہے ۔ کہ آج ان کی بھرپور سپورٹ کی وجہ سے ان کی بیٹی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئی ہے