آندھی کے باعث گرے درختوں کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا گیا

 آندھی کے باعث گرے درختوں کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا گیا

آندھی کے باعث گرے درختوں کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا گیا متعلقہ دفتر میں ایک لکڑی تک جمع نہیں کروائی گئی جس سے معاملہ مشکوک دکھائی دیتا

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں دو روز قبل کو آنے والے شدید طوفان اور آندھی کے باعث محکمہ جنگلات کے لاکھوں روپے مالیت کے متعدد قیمتی درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گئے تھے ذرائع کے مطابق طوفان کے بعد گرے ہوئے درختوں کو محفوظ کرنے یا سرکاری ریکارڈ میں شامل کرنے کے بجائے مبینہ طور پر فروخت کر دیا گیامحکمہ جنگلات کی کالونی یا متعلقہ دفتر میں ایک لکڑی تک جمع نہیں کروائی گئی جس سے معاملہ مشکوک دکھائی دیتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں