سیلاب کا خدشہ، 400بندوں کی انسپکشن کا کام مکمل
سیلاب کا خدشہ، 400بندوں کی انسپکشن کا کام مکمل کئی شہروں کی انسپکشن ، 250 بندوں کی حالت زار قدرے بہتر پائی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماہرین کی اعلی سطحی جائنٹ ٹیم نے سرگودھا سمیت دس اضلاع میں دریاؤں پر بنائے گئے بند وں کی مجموعی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب اور مون سون کے دوران تباہی خدشہ ظاہر کیااور ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت زور دیا ہے ،،ذرائع کے مطابق ٹیم نے سرگودھا، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان ،شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر 400بندوں کی انسپکشن کا کام مکمل کیا جن میں سے 250کی حالت زار قدرے بہتر پائی گئی جبکہ 150بندوں کی خستہ حالی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ، ان میں سرگودھا ڈویژن کے 36بند میں شامل ہیں جن میں سے 13کی حالت غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر غیر معمولی بارشوں کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بندوں کی تعمیر و مرمت پر محکمہ انہار ہر سال کروڑوں روپے قومی خزانے سے نکلواتا ہے مگر عملی طور پر صورتحال اس کے برعکس ہے۔