8 جواری گرفتار، 75 ہزار ، 9 موبائل ، 5 موٹر سائیکل برآمد
8 جواری گرفتار، 75 ہزار ، 9 موبائل ، 5 موٹر سائیکل برآمدملزم تاش پر جوا کھیل رہے تھے ،گرفتار کرکے تھانہ مکڑوال میں مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائی، 8 جواری گرفتار، 75 ہزار روپے ، 9 موبائل فون، 5 موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تاش جواء کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 جواری اظہر خان، عصمت اللہ، مطیع اللہ، گل تیاز، عالم خان، محمد ریاض، زعفران، رضا خان کو قابو کرکے داؤ پر لگی رقم 75 ہزار روپے ، 9 موبائل فون، 5 موٹر سائیکل برآمد کیے ۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ مکڑوال میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔