ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے

ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں  کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات و ثقافت اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس، سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام ’’ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں قوموں کی عزت ہم سے ہے ‘‘ کے عنوان سے لائیو پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کیے ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ کو 50 ہزار روپے ، دوسری پوزیشن پر 30 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو 20 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں