کندیاں، چشمہ اور گردونواح میں باولے کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں، چشمہ اور گردونواح میں موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی آوارہ اور باولے کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جسکے باعث شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں مختلف محلوں، بازاروں اور گلیوں میں کتوں کے غول آزادانہ گھومتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کئی افراد کے کاٹے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے یا ان کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے جس سے صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو گھروں سے نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی سے فوری نوٹس لینے خصوصی مہم چلانے اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔