جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی

 جمعیت علماء اسلام کے  زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی

سلانوالی(نمائندہ دنیا) پٹرولیم مصنوعات بجلی گیس اور خورد و نوش کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے زیرِ اہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔

 جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما پیر جی محمد افضل الحسینی نے کی جبکہ شرکاء میں جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں شریک رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی خصوصاً پٹرولیم مصنوعات بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیے جانے پر حکومت وقت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت کی عوام کش پالیسی کی شدید مذمت کی ہے ۔اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں