سرگودھا:نامعلوم نوسربازوں نے ایک شہری کو لوٹ لیا

سرگودھا:نامعلوم نوسربازوں نے ایک شہری کو لوٹ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم نوسربازوں نے ایک شہری کو لوٹ لیابتایا جاتا ہے کہ 126شمالی کی رہائشی زینت بی بی گزشتہ روز مقامی بینک سے رقم نکلوا کر نکلی تو کچھ فاصلے پر کھڑے شخص نے اسے روک کر کہا کہ آپ کے پیسے گرے ہیں ۔

 مگر مذکورہ خاتون نے انکار کر دیا، اسی دوران ایک اور شخص آن دھمکاجس نے کہا کہ پیسے میرے گرے ہیں اور پیسے پکڑتے ہی کہا کہ اس میں سے آدھی رقم غائب ہے ، اور بحث کرنے لگا، اسی اثناء میں ان کا تیسرا ساتھی بھی آ گیا جس نے تصفیہ کروانے کیلئے تلاشی لینا شروع کر دی ، اورتلاشی کے دوران خاتون کے پر س اور 63ہزار روپے ،سونے کی نکال کر غائب کر دی اور تینوں افراد موقع واردات سے رفوچکر ہو گئے ، متاثرہ خاتون کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں