دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ جھوٹا نکلا

  دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ جھوٹا نکلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شادی کا جھانہ دے کر دوشیزہ کو کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ جھوٹا نکلا، جس پر مدعیہ کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔

ایک سال قبل اقبال کالونی کی رہائشی رمشہ نے بلاک نمبر14کے رہائشی شہباز کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا مگر بعدازاں مدعیہ نے عدالت میں اپنے بیان سے انحراف کرتے ہوئے وقوعہ سے انکار کر دیا جس پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں