15چوراہوں میں نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کی سفارشات سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال

 15چوراہوں میں نکاسی آب کے  خصوصی اقدامات کی سفارشات  سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ویجی لینس حکام نے پری مون سون کے حوالے سے شہر کے اہم ترین 15 چوراہوں میں ممکنہ بارش کی صورت میں نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کی سفارشات سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال کر دیں اور آگاہ کیا گیا ہے۔

 کہ کلب چوک، ماڈل بازار، قینچی موڑ، ٹرسٹ پلازہ چوک، گول چوک، 1122 آفس چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن، مین گیٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال، ظفر اﷲ چوک، ڈی سی ہاؤس چوک، 47اڈاہ، اوور ہیڈ برج فاطمہ جناح روڈ چوک، شاہین چوک اور نوری گیٹ سمیت مختلف مقامات پر بارشوں کی صورتح میں پانی بہت زیادہ مقدار میں جمع ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل رہتے ہیں۔،اس حوالے سے انتظامیہ سے استدعا کی گئی کہ ترجیح بنیادوں پر ان مقامات پسے نکاسی آب کیلئے قبل از انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹریفک کی روانی بھی یقینی بنائی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں