کمشنر سرگودھا کا ہلالِ احمر ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا بلڈ سنٹر کا دورہ

کمشنر سرگودھا کا ہلالِ احمر ہسپتال میں  قائم تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا بلڈ سنٹر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سلاٍنوالی روڈ پر واقع ہلالِ احمر ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا بلڈ سنٹر کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے جدید ایلیزا (ELISA) مشین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا کو بلڈ سنٹر میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، خون کی اسکریننگ کے عمل اور علاج معالجے کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ نئی ایلیزا مشین کی تنصیب سے خون کی جدید اور مؤثر اسکریننگ ممکن ہو سکے گی جس سے مریضوں کو محفوظ خون کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے بلڈ سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا ۔اور وہاں زیر علاج بچوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ کمشنر سرگودھا ڈویڑن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں