رہائشی جگہ کا کمرشل استعمال کرتے ہوئے شادی ہال تعمیر کرنے پر مالکان کے خلاف مقدمہ در ج

رہائشی جگہ کا کمرشل استعمال کرتے  ہوئے شادی ہال تعمیر کرنے پر  مالکان کے خلاف مقدمہ در ج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رہائشی جگہ کا کمرشل استعمال کرتے ہوئے شادی ہال تعمیر کرنے پر مالکان کے خلاف مقدمہ در ج کر لیاگیا۔

 ضلع کونسل حکام کے مطابق 71شمالی میں عبدالرشید نے آن لائن ای بز کے ذریعے جگہ کا رہائشی نقشہ منظور کروایا مگر بعدازاں اس جگہ پر محمد رضوان اور وقاص شفیق نے منظور شدہ نقشہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میرج ہال /مارکی کی تعمیر شروع کر دی جس پر تینوں کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں