ناجائز منافع خوروں نے غریب عوام کو یرغمال بنالیا ، دنیا سروے
ناجائز منافع خوروں نے غریب عوام کو یرغمال بنالیا ، دنیا سروے اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی قلت پیدا کر نا شروع کر دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے عادی مفاد پرست تاجروں کے خلاف سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں۔ دنیا سروے کے دوران جمعہ بازار میں آنے محمد ندیم’ محمد اشفاق’ محمد ساجد’ محمد عمر فاروق ،محمد یوسف ،نذیر احمد ،عمر حیات، منصور احمد اور اشرف علی ودیگر نے کہا کہ سال رواں کا بجٹ آنے سے پہلے ہی ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے غریب عوام کو یرغمال بنالیا ہے ۔ ملک میں مہنگائی’ بیروزگاری اور عدم تحفظ کے باعث عام آدمی کی زندگی پہلے ہی اجیرن ہو چکی ہے ۔ عوام دشمن مافیا نے اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کر کے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر نا شروع کر دی ہے ’ حکومتی سطح پر اس بد ترین اور افسوسناک صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والے ناجائز منافع خور تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔