انٹرمیڈیٹ پارٹ ون ،ٹوکے امتحانات ، دفعہ 144 نافذ

 انٹرمیڈیٹ پارٹ ون ،ٹوکے امتحانات ، دفعہ 144 نافذ

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون ،ٹوکے امتحانات ، دفعہ 144 نافذ امیدواروں اور عملے کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی ہوگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے انٹرمیڈیٹ (پارٹ اول و دوم) سالانہ امتحانات 2026 کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق امتحانی مراکز کے سو گز کے دائرے میں امیدواروں اور امتحانی عملے کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح غیر مجاز افراد کے موبائل فون، الیکٹرانک و کمیونیکیشن ڈیوائسز اور امتحان سے متعلق مواد ساتھ لانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف، منظم اور پرامن بنانا ہے تاکہ امیدوار سازگار ماحول میں امتحانات دے سکیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو کر 30 روز تک مؤثر رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں