محکمہ ہائی وے میانوالی کی غفلت بڑے خطرے کاسبب بن سکتی
محکمہ ہائی وے میانوالی کی غفلت بڑے خطرے کاسبب بن سکتی کندیاں موڑ کے قریب ہرنولی راجباہ کے مقام پرحفاظتی جنگلہ نصب نہیں کیا جا سکا
کندیاں(نمائندہ دنیا)محکمہ ایریگیشن اور محکمہ ہائی وے میانوالی کی سنگین غفلت ایک بڑے خطرے کا پیشہ خیمہ بن سکتی ہے جہاں ضلع کی اہم اور انتہائی مصروف میانوالی ،مظفرگڑھ شاہراہ پر کندیاں موڑ کے قریب ہرنولی راجباہ کے مقام پر تاحال حفاظتی جنگلہ نصب نہیں کیا جا سکا جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے‘ٹریفک کی شدید دباو اور بغیر حفاظتی جنگلے کے یہ مقام ڈرائیوروں اور مسافروں کے لیے کھلا خطرہ بن گیا ہے معمولی سی لغزش یا گاڑی کا بے قابو ہونا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے علاقہ مکینوں نے متعلقہ محکموں کی اس غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حفاظتی جنگلہ نصب کیا جائے اور سڑک کے اس خطرناک حصے پر مناسب سائن بورڈز بھی لگائے جائیں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔